نئی دہلی،5مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نوئیڈا کے تھانہ فیز3 علاقے کے سیکٹر 119 کے قریب منگل دوپہر ایک نجی اسکول کی بس میں شدید آگ لگ گئی۔موقع پر پہنچی دمکل محکمہ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا،بس میں سوار طلبہ۔ طالبات کو ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا گیا۔نکالے جانے کے دوران کچھ طالب علموں کو معمولی چوٹ آئی ہے۔فائربریگیڈ کے انجن افسر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 62 واقع انڈس ویلی اسکول کی ایک بس آج دوپہر اسکول کے طلبہ۔ طالبات کو لے کر جا رہی تھی،سیکٹر ۔119 میں کلو۔ کاؤنٹی سوسائٹی کے پاس شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بس میں شدید آگ لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی دمکل محکمہ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا،بس میں سوار طلبہ۔ طالبات کو ایمرجنسی دروازے کے ذریعے باہر نکالا گیا۔سنگھ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کچھ طلبہ و طالبات کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔